نگر پرنٹ کی بجائے موبائل فون آپ کی آنکھ کو دیکھ کر پاسورڈ کھول سکے گا

نگر پرنٹ کی بجائے موبائل فون آپ کی آنکھ کو دیکھ کر پاسورڈ کھول سکے گا

سیول (نیوز ڈیسک) فنگر پرنٹ کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال کرنے کو جدید ترین سیکیورٹی ٹیکنالوجی سمجھا جاتا ہے لیکن جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ نے اس سے بھی جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب فنگر پرنٹ کی بجائے آپ کا موبائل فون آپ کی آنکھ کو دیکھ کر پاسورڈ کھول سکے گا۔ ”آئرس سکینر“ نامی اس ٹیکنالوجی میں انسانی آنکھ کے عدسہ کے بیرونی حصہ کے پہچاننے کی صلاحیت ہوگی۔ سام سنگ کے ڈیپارٹمنٹ "Exyons" نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ کمپنی یہ جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانا چاہ رہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اسی طرح کام کرے گی جس طرح کے پاس ورڈ کھولنے کیلئے فنگر پرنٹ کی ٹیکنالوجی کام کرتی ہے۔ آپ کا موبائل فون آپ کی آنکھ کے عدسے کی باہری حصے سے لے کر مرکز تک مکمل تصویر محفوظ کرلے گا اور جب آپ اپنے فون کو اپنی آنکھ کے سامنے کریں گے تو یہ اسے پہچان کر پاس ورڈ کھول دے گا۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو بلوں کی ادائیگی اور بینک اکاﺅنٹ کے استعمال میں بھی پاس ورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ستمبر میں آنے والے "Galaxy Note4" میں متعارف کروائی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر