فلاڈلفیا، روبوٹ فٹ بال ورلڈ کپ بھی جلد شروع ہونے والا ہے

فلاڈلفیا، روبوٹ فٹ بال ورلڈ کپ بھی جلد شروع ہونے والا ہے

فلاڈلفیا (نیوز ڈیسک) برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے ختم ہونے کے بعد ایک اور ورلڈ کپ شروع ہونے کو ہے اور آپ کو حیرانی ہوگی کہ یہ ورلڈ کپ بھی فٹ بال کا ہی ہے مگر اس میں انسانوں کی بجائے روبوٹ آمنے سامنے ہوں گے۔ ”انٹرنیشنل روبوکپ“ کے نام سے جانا جانے والا یہ ٹورنامنٹ برازیل کے ساحلی شہر جاﺅ پیسو میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں دنیا بھر کی روبوٹ فٹ بال ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کارنیگی میلن یونیورسٹی کے پروفیسر مینیولا ولوسو کا کہنا ہے کہ جب روبوٹوں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا تو ان بیچاروں کیلئے سیدھا کھڑا ہونا اور فٹ بال کو دیکھنا ہی بہت بڑا مسئلہ تھا لیکن اب روبوٹ اتنے جدید ہوگئے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو پاس دے سکتے ہیں، ایک دوسرے سے گیند چھین سکتے ہیں اور گول بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا عزم ہے کہ 2050ءمیں ان کی روبوٹ ٹیم فٹ بال ورلڈ کپ کی عالمی چیمپیئن ٹیم کو شکست دے اور انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹس کی ترقی کی رفتار سے یہ لگتا ہے کہ یہ مقصد حاصل کرنا ممکن ہے۔ روبوٹ فٹ بال ورلڈ کپ 19 سے 25 جولائی تک منعقد ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر