کچامکان بارش نہ سہہ سکا،چھت گرنے سے بچی جاں بحق

کچامکان بارش نہ سہہ سکا،چھت گرنے سے بچی جاں بحق
کچامکان بارش نہ سہہ سکا،چھت گرنے سے بچی جاں بحق

  

راولپنڈی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) شدید بارش کے باعث کچا مکان گرنے سے زخمی ہونے والی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ عورتوں بچوں سمیت دیگر سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کی علی الصبح راولپنڈی میں تیز بارش سے چاکرہ روڈ پر ڈھوک گجراں میں ایک کچا مکان گر گیا جس سے اس میں مقیم آٹھ عورتیں بچے اور مرد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو نکال کر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم شدید زخمی ڈیڑھ سالہ بچی مستیرا دختر لیاز محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ دیگر زخمیوں میں ارشد،طیبہ، منہاس، اقرا، پخوری، عمران اور خواجان شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ متاثر ہ خاندان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اور ان خاندان کا سربراہ راولپنڈی میں رکشہ چلاتا ہے۔

مزید : راولپنڈی