کراچی: گینگ وار کے ملزم سمیت 5 افراد ہلاک

کراچی: گینگ وار کے ملزم سمیت 5 افراد ہلاک
 کراچی: گینگ وار کے ملزم سمیت 5 افراد ہلاک

  

 کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروا ئیوں کے دوران 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہو ئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا اورفائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ لیاری کے علاقے دریا آباد میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ وار ملزم ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہو نے والے ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہو ئی ، ملزم بھتا خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کا تعلق شکیل بادشاہ گروپ سے بتا یا جاتا ہے۔

مزید : کراچی