باجوڑ ایجنسی :دہشتگردوں کیخلاف قبائل سے مل کرکارروائی کا فیصلہ،آپریشن موخر

باجوڑ ایجنسی :دہشتگردوں کیخلاف قبائل سے مل کرکارروائی کا فیصلہ،آپریشن موخر
 باجوڑ ایجنسی :دہشتگردوں کیخلاف قبائل سے مل کرکارروائی کا فیصلہ،آپریشن موخر

  

 خار، باجوڑ ایجنسی (ما نیٹرنگ ڈیسک )باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز، پولیٹیکل انتظامیہ اور ماموند قبائل کے درمیان جرگہ کا انعقاد کیاگیاجس میں دہشتگردوں کےخلاف مل کر آپریشن کرنے کا فیصلہ موخر کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزہیڈ کوارٹر خار میں جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز، پولیٹیکل انتظامیہ اور ماموند قبائل کے عمائدین نے شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر حیدر اور پولیٹیکل ایجنٹ سید عبد الجبار شاہ نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں امن برقرار رکھنا سیکیورٹی فورسز ،پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائل کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قبائل مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور دہشت گرد وں کوپناہ دینے والے کے خلاف قبائلی روایات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔کامیاب جرگہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ موخرکردیاگیا ہے اور دوروز قبل ممکنہ آپریشن کے اعلان کے بعد نقل مکانی کرنےوالوں سے اپیل کی گئی کہ وہ گھروں کو واپس لوٹ آئیں جس کے بعد لوگوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید : دفاع وطن