فٹ بال کی وجہ سے شوہر مل گیا :گلو کارہ شکیرا

فٹ بال کی وجہ سے شوہر مل گیا :گلو کارہ شکیرا
فٹ بال کی وجہ سے شوہر مل گیا :گلو کارہ شکیرا

  

 بوگوٹا(ما نیٹرنگ ڈیسک )کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا نے کہا ہے کہ فٹبال کی بدولت ہی اُنہیں شوہر ملا،اگر وہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے 2010 ءکے فٹ بال عالمی کپ میں پرفارم نہ کرتی تو  جیراڈ نہ ملتا۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شکیرا نے بتایا کہ اگر وہ 2010ءمیں جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرتی نہ مجھے اپنا مستقبل کا شوہر مل پاتا، وہ فٹبال کی شکر گزار ہے جس نے اس کو جیون ساتھی تلاش کرنے میں مدد دی۔ 37سالہ گلوکارہ کا سپین کے فٹبالر شوہر جیراڈ پےکے سے ڈیڑھ برس کا ایک بچہ میلان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں پچھلی عالمی کپ کی تقریب میں شامل نہ ہوتی تو مجھے جیراڈ نہ ملتا۔ یاد رہے کہ شکیرا نے اس سے قبل 2006ءمیں جرمنی میں ہونےوالے فٹبال ورلڈ کپ کی تقریب میں بھی پرفارم کیا تھا جبکہ گزشتہ اتوار کوبرازیل میں ختم ہونےوالے عالمی کپ کی تقریب میں بھی گایا تھا۔یوں انہوں نے پچھلے تینوں عالمی کپ میں پرفارم کر کے ہیٹ ٹرک بھی کر لی ہے۔

مزید : کھیل