اسلام آباد:سرچ آپریشن کے دوران 80مشتبہ افرادزیرحراست

اسلام آباد:سرچ آپریشن کے دوران 80مشتبہ افرادزیرحراست
اسلام آباد:سرچ آپریشن کے دوران 80مشتبہ افرادزیرحراست

  

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک ) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر آئی الیون میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا اور اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیااور اس دوران سیکٹر آئی الیون ون کی کچی آبادی میں تلاشی لی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معقول شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے اور مشکوک پائے گئے 80 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد