الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی تحریک انصاف کے حوالے کر دی

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی تحریک انصاف کے حوالے کر ...
الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی تحریک انصاف کے حوالے کر دی

  

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے کا غذات نامزدگی کی کاپی پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی مراد سعید خٹک اور علی مراد نے الیکشن کمیشن کے روبرو درخواست دائر کی تھی کہ نواز شریف نے اپنے کا غذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے لاہور ہا ئی کورٹ سے ملنے والی سزا کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا جبکہ سابق صدر پر ویز مشرف سے ڈیل کرکے سعو دی عرب جانے کے حوالے سے بھی جھوٹ بولا تھا لہذا ہمیں ان کے کاغذات نامزدگی کی کاپی دی جائے جس پر آج الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی کاپی تحریک انصاف کے نما ئندوں کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں