قومی ایئرلائن کے طیارے پر لیزر لائٹ لگنے پر پائلٹ کا لینڈنگ سے انکار، کوئٹہ سے واپس آگیا

قومی ایئرلائن کے طیارے پر لیزر لائٹ لگنے پر پائلٹ کا لینڈنگ سے انکار، کوئٹہ ...
قومی ایئرلائن کے طیارے پر لیزر لائٹ لگنے پر پائلٹ کا لینڈنگ سے انکار، کوئٹہ سے واپس آگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 کوئٹہ (ما نیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے پر لیزر لائٹ لگنے پر پائلٹ نے لینڈنگ سے انکار کردیا اور پینتالیس منٹ تک فضاء میں رہنے کے بعد لاہور روانہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مشہد سے کوئٹہ آنیوالی پرواز پی کے254 کے پائلٹ نے لینڈنگ سے پہلے کنٹرول روم میں لیزر لائٹ لگنے کی رپورٹ کی جس پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ائیر پورٹ کے اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاتاہم کچھ دیر بعد طیارے کو کسی اورایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی جس پر طیارے کا پائلٹ پنجاب کے دارلحکومت لاہور کی طرف اپنا رخت سفر باندھ لیا۔  واضح رہے کہ پشاور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر حملے سے کئی ماہ پہلے لیزر لائٹ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے تھے اور پھر ایک مرتبہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر خاتون چل بسی تھی۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں