سفاک ماں نے آشناکیساتھ ملکرچھ ماہ کے لخت جگرقتل کردیا

سفاک ماں نے آشناکیساتھ ملکرچھ ماہ کے لخت جگرقتل کردیا
سفاک ماں نے آشناکیساتھ ملکرچھ ماہ کے لخت جگرقتل کردیا

  

حافظ آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک ) سنگدل ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے چھ ماہ کے بچے کو قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی،پولیس نے آشنا کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ملزمہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ صدا آباد کے رہائشی محنت کش پرویز علی کی بیوی سمیرا بی بی نے اپنے آشنا سے مل کر کر اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو قتل کردیا اور لاش سڑک کنارے پھینک دی۔ ملزمہ کے خاوند پرویز کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کے پولیس رضا کار شاہد کے ساتھ تعلقات تھے اور ان دونوں نے مل کر اس کے بیٹے کو قتل کیا ہے۔پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمہ فرار ہوگئی ہے ۔ بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : جرم و انصاف