ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا
ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )لاہور, راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش گرمی اور حبس کو بہا لے گئی ، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید کئی علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں کالی گھٹائیں گرمی پر خوب گرجی اور برسیں، بارش میں نہا کر نظارے بھی نکھر گئے ۔ گوجرانوالہ ، گجرات اور دیگر علاقوں میں بھی خوب مینہ پڑا۔ لاہور میں ساون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ حبس کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میںمزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ، سرگودھا اور ہزارہ ڈویژن سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی رم جھم ہوگی۔ سندھ کے علاقوں تھر، مٹھی ، نگر پارکر ، ڈیپلو اور اسلام کوٹ میں بھی بارش متوقع ہے ، کراچی سمیت صوبے کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات