طاہر القادری کے فون کا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی کے شامل تفتیش کیا جائے:رانا ثنا اللہ

طاہر القادری کے فون کا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی کے شامل تفتیش کیا جائے:رانا ثنا ...
 طاہر القادری کے فون کا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی کے شامل تفتیش کیا جائے:رانا ثنا اللہ

  

 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے فون کا ریکارڈ بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر قائم جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں شامل کیا جائے۔صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے فون کا ریکارڈ جے آئی ٹی حاصل کر سکتی ہے تو طاہرالقادری کے فون کا ریکارڈ کیوں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔ طاہر القادری نے کارکنوں کو ”مارو یا مر جاﺅ“ کے احکامات دئیے اور انہیں اشتعال دلایا۔انہوں نے اپنی ٹیلی فونک گفتگو سے کارکنوں کے جذبات کو بھڑکایا۔ انہوں نے کہا کہ مرضی کے مطابق بیان آنے پر طاہر القادری جے آئی ٹی کو مان لیتے ہیں۔ مرضی کے خلاف چیزیں آئیں تو طاہر القادری جے آئی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

مزید : لاہور