ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو سبسڈی دینے کا معاملہ تاخیرکا شکار

ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو سبسڈی دینے کا معاملہ تاخیرکا شکار
 ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو سبسڈی دینے کا معاملہ تاخیرکا شکار

  

 اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو فی بوری 400روپے سبسڈی دینے کا معاملہ مسلسل تاخیرکا شکارہے ،کھاد کمپنیوں ، ڈ یلرز اور درآمدکنند گان نے کھاد کی بوری پر قیمت کے اندراج کا حکومتی مطالبہ مستردکردیاہے ۔ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو سبسڈی دینے کیلئے 14ارب روپے مختص کیے ہیں، یہ سبسڈی کسانوں کومنتقل کرنے کیلئے کوئی میکانزم طے نہیں کیاجاسکا۔کھاد کمپنیوں ، ڈیلرز اور کھاد درآمد کنند گان نےوزارت کی طرف سے ڈی اے پی کھاد کی بوری پر اس کی قیمت پرنٹ کر نےکامطالبہ مستردکردیاہے اور اس لیے انہیں ریلیف فراہم نہیں کیاجارہا۔

مزید : بزنس