پنجاب :یوٹیلیٹی سٹورز کوآٹے اور گھی کی سپلائی روک دی گئی

پنجاب :یوٹیلیٹی سٹورز کوآٹے اور گھی کی سپلائی روک دی گئی
پنجاب :یوٹیلیٹی سٹورز کوآٹے اور گھی کی سپلائی روک دی گئی

  

 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں آٹے اور گھی کی ملوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دونوں اہم ترین اشیاءکی سپلائی روک دی ہے،مل مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے دونوں اشیاءکی قیمتیں بڑھائی جائیں پھر سپلائی شروع کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں صو بائی دارلحکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا اور گھی ملنا بند ہو گیاہے ۔مل مالکان نے بنیادی ضرورت کی دونوں اشیاءکی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور گھی نہ ملنے سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہوں نے مل مالکان کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان مقرر کردہ نرخوں پر آٹے اور گھی کی سپلائی روک کر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مزید : بزنس