کوئٹہ: دو ران رمضان سبزیوں کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ

کوئٹہ: دو ران رمضان سبزیوں کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ
کوئٹہ: دو ران رمضان سبزیوں کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ

  

 کوئٹہ(ما نیٹرنگ ڈیسک ) صوبا ئی دارلحکومت میں روزے دار سبزی کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں،رمضان المبارک کے آغاز پر بڑھنے والی سبزیوں کی قیمتوں میں 15سے 25 فیصد تک مزید اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس میں کوئٹہ میں منافع خوروں نے گراں فروشی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں،غریب عوام کے لیے اب دال سبزی پر بھی گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے ، مٹر کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح 40روپے کلو والاکھیرا بھی 70روپے کا ہوگیاہے، ٹماٹر اور پیازبھی 40سے50روپے فی کلو میں دستیاب ہے، ہری مرچ کی قیمت 100فیصد اضافے سے 250روپے کلو تک پہنچ گئی ہے،لہسن اور ادرک بالترتیب 200 اور 360روپے کلو میں دستیاب ہے،سبزیوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے عام آدمی کو معاشی طور پر ہلا کر رکھ دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اعتدال کا نہ ہونا حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مارکیٹ ذرائع نے عید الفطر پر سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کاخدشہ ظاہر کیاہے۔

مزید : بزنس