داعش نے چار شامی شہریوں کو گولیوں سے اُڑادیا

داعش نے چار شامی شہریوں کو گولیوں سے اُڑادیا
داعش نے چار شامی شہریوں کو گولیوں سے اُڑادیا

  

بغداد (ویب ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجوگروپ ISISنے جاسوسی کے الزام میں چارشامی باشندوں کو قتل کردیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بشارالاسد کی فوج کیلئے جاسوسی کے جرم میں عراق کے مغربی شہرالقائم میں چاروں باشندوں کوسرعام گولیاں ماری گئیں، مبینہ جاسوسوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور پھر ان کو باری باری گولی مار دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قتل کرنے کے بعد چاروں افراد کی لاشیں ایمبولینس میں ڈال کر جنگجو نامعلوم مقام پر لے گئے ۔

مزید : بین الاقوامی