سری لنکا کاسینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

سری لنکا کاسینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
سری لنکا کاسینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

  

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا سے سیاسی پناہ کے خواہشمند  سینکڑوں پاکستانیوں کو ملک بدر کئے جانے کا امکان ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستانی سیاسی پناہ خواہوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے کے مطابق سری لنکا میں اس وقت 1397 سیاسی پناہ کے خواہاں اور 202 پاکستانی پناہ گزین آباد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گرفتار کئے گئے ان پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ خواہوں کو ملک بدر کریگا تاہم کنٹرولر امیگریشن نے رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

مزید : قومی