ماں بیٹی سے اغواءکے بعد اجتماعی زیادتی ، لڑکی لاپتہ

ماں بیٹی سے اغواءکے بعد اجتماعی زیادتی ، لڑکی لاپتہ
ماں بیٹی سے اغواءکے بعد اجتماعی زیادتی ، لڑکی لاپتہ

  

ملتان،حافظ آباد (ویب ڈیسک) لاہورکی ماں‘ بیٹی کو 5 افراد نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد ملزم ماں کو بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ بیٹی تاحال لاپتہ ہے ، دولت گیٹ پولیس نے خاتون سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 40 سالہ نبیلہ بی بی اور اس کی 21 سالہ بیٹی اقراءلاہور کی رہائشی ہیں اوردولت گیٹ چوک سے نبیلہ بی بی بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور خاتون کو طبی امداد دی۔ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد بتایا کہ رضیہ نامی خاتون انہیںامدادکے بہانے سے لاہور سے ملتان لائی تھی اور ملتان پہنچنے پر انہیں ادریس‘ وسیم‘ لطیف‘ جاوید اور خان محمد کے حوالے کر دیاگیا۔ ملزمان نے انہیں ایک گاڑی میں بٹھایا اور نشتر ہسپتال کے قریب انہیں ایک مکان میں لے گئے جہاں نشہ آور جوس پلا کر انہیں بیہوش کر دیا گیااور ملزمان نے انہیں باری باری زیاتی کا نشانہ بنایا،نبیلہ کی بیٹی اقراءتاحال ملزمان کے قبضہ میں ہے۔ دولت گیٹ پولیس نے ملزمان رضیہ بی بی‘ ادریس‘ وسیم‘ لطیف‘ جاوید اور خان محمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی

مزید : جرم و انصاف