یونیسیف، پنجاب حکومت میں ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کالعدم قرار

یونیسیف، پنجاب حکومت میں ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کالعدم قرار
یونیسیف، پنجاب حکومت میں ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت اور یونیسیف کے درمیان ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور یونیسیف کے درمیان ویکسین کی خریداری کے معاہدے کے کیس کی سماعت جسٹس عائشہ اے ملک نے کی ۔ شہری ٹیپو سلطان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے یونیسیف کے ساتھ ایک ارب ستائیس کروڑ روپے مالیت کی ویکسین خریدنے کا معاہدہ کیا ہے لیکن ویکسین کی خریداری کے لئے نہ تو کوئی ٹینڈر اور نہ اشتہاردیا گیا تھا جبکہ خریدی جانے والی ویکسین بھی غیر معیاری اور زائد المیعاد ہے جس سے بچوں کی اموات کا خدشہ ہے لہذا عدالت اس خریداری کے معاملے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کے بعد ویکسین کی خریداری کے معاملے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کو اخبار میں اشتہار دے کرموثر ویکسین بنانے والی کمپنی کے ساتھ خریداری کے معاہدے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

لاہور -