فلمی پولیس کو اصلی پولیس پڑ گئی

فلمی پولیس کو اصلی پولیس پڑ گئی
فلمی پولیس کو اصلی پولیس پڑ گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکو مت میں فلم ”واہ مولا“ کی عکسبندی کے دوران فلمی پولیس کو اصلی پولیس نے قابو کرلیا۔ ہدایتکار شاہد رانا نے میڈیا کو بتایا کہ اقبال ٹاﺅن کے مختلف چوکوں میں فلم کے سین شوٹ کررہے تھے کہ اس دوران ایک سین میں فلمی پولیس کی ضرورت پڑی جس میں کردار کے مطابق اداکار شفقت چیمہ پولیس انسپکٹر اور دیگر ملازمین میں ایکسٹرا فنکاروں نے حصہ لیا اور ان کے سین فلم بند کئے جارہے تھے کہ وہاں اصلی پولیس آگئی۔اُن کاکہناتھاکہ شوٹنگ کا بتانے کے باوجود اقبال ٹاﺅن پولیس نے بدتمیزی کی اور شوٹنگ میں خلل ڈالا لیکن اعلیٰ حکام سے بات کرنے کے بعد انہوں نے وہاں سے جانا مناسب سمجھا۔ شاہد رانا کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اصل سیچوایشنز کو بنا کر سین عکس بند کرنیکی روایات نہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہماری فلموں کا وہ معیار نہیں رہا۔

مزید : تفریح