یوم شہادت علیؓ کے موقع پر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ

یوم شہادت علیؓ کے موقع پر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ
یوم شہادت علیؓ کے موقع پر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) ایس ایس پی آپریشن وقاص نذیر نے کہا ہے کہ شہادت علی کرم اللہ وجہہؑ کے موقع پر جلوس کے روٹ اور اس کے اردگرد موبائل فون سروس بند رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اس کے لئے درخواست اعلیٰ حکام کو بھی بھجوادی ہے جبکہ ایک کلومیٹر دور موٹرسائیکل اور گاڑیاں کھڑی کی جاسکیں گی۔ایس ایس پی وقاص نذیر نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی نہیں ہوگی تاہم جلوس کے روٹ کے ایریا میں کوئی موٹرسائیکل یا گاڑی آنے کی اجازت نہیں ہوگی ایک کلومیٹر باہر بھی ناکہ بندی کی جائے گی، چھ ایس پیز سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے اور چھ ہزار پولیس کے جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ جلوس کے روٹ میں اگر کسی کے ہاں جلوس کے روز کوئی مہمان آئے گا تو اس کے متعلق بھی مقامی پولیس کو آگاہ کرنا ہوگا۔ خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس بھی تعینات ہوگی، جبکہ واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔

مزید : لاہور