ذخیرہ اندوزوں نے نظام یرغمال بنا رکھا ہے:لاہورہائیکورٹ

ذخیرہ اندوزوں نے نظام یرغمال بنا رکھا ہے:لاہورہائیکورٹ
 ذخیرہ اندوزوں نے نظام یرغمال بنا رکھا ہے:لاہورہائیکورٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے اشیائے ضروریہ کی بے لگام قیمتوں کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ذخیرہ اندوزوں نے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے، سخت کارروائی کے بغیر مہنگائی کم نہیں ہوگی،عدالت عا لیہ نے انتظامیہ سے مہنگائی کم کرنے کی نئی تجاویز مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میںرمضان المبارک کے دوران مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے عدالت میں بیان دیاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ ذخیرہ اندوزوں نے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے،جب تک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جاتی مہنگائی کم نہیں ہو گی۔عدالت عا لیہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مہنگائی کم کرنے کےلئے تجاویز پیش کی جائیں۔

مزید : لاہور