پیپلزپارٹی حکومت اسٹیبلشمنٹ نے نہیں چلنے دی: یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی حکومت اسٹیبلشمنٹ نے نہیں چلنے دی: یوسف رضا گیلانی
پیپلزپارٹی حکومت اسٹیبلشمنٹ نے نہیں چلنے دی: یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب اقتدار میں تھے تو اسٹیبلشمنٹ نے نہیں چلنے دیا گیا، ایک طرف پاشا اور کیانی تھے تو دوسری طرف نواز شریف کالا کوٹ پہن کر عدالت چلے گئے تھے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی کاکہناتھاکہ ان کے دور میں افتخار چوہدری اور پرویز مشرف بھی تھے، ان کے دور میں مسائل پیدا کرنے والے آج خود مسائل کا شکار ہیں، نوازشریف عدالت گئے لیکن وہ کسی کے خلاف عدالت نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ اب پارلیمنٹ بہت کمزور اور دیگر ادارے بہت مضبوط ہیں، نواز شریف کو چاہیے کہ کمزور پارلیمنٹ کو مضبوط کریں۔ گیلانی نے کہا کہ نواز شریف ، اسٹیبلشمنٹ کو کمزور نہیں کرسکتے تواپنے ادارے مضبوط کریں۔

مزید :

اسلام آباد -