بینک اہلکاروں کی غلطیاں، رواں سال ہزاروں عازمین کے حج کرنے سے محروم رہنے کا امکان

بینک اہلکاروں کی غلطیاں، رواں سال ہزاروں عازمین کے حج کرنے سے محروم رہنے کا ...
بینک اہلکاروں کی غلطیاں، رواں سال ہزاروں عازمین کے حج کرنے سے محروم رہنے کا امکان

  

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا کہ بینکوں کی غلطی سے ہزاروں عازمین رواںسال حج ادا نہیں کر سکیں گے، انہوں نے تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی تجویز دے دی۔ بابر اعوان نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حج کا کوٹہ دینا آئین سے متصادم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں رکن کمیٹی زاہد خان نے توجہ دلائی کہ حج فارمز کی وصولی میں بینک اہلکاروں کی سنگین غلطیوں سے ہزاروں عازمین اس سال فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہ گئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی چھان بین ایف آئی اے کے سپرد کرکے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سینیٹر بابر اعوان نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ دینا آئین سے متصادم قرار دیا، انہوں نے تجویز دی کہ ٹور آپریٹرز کے درمیان مقابلے کی فضاءہونی چاہئے جو سستا حج کرائے اسی کو کوٹہ بھی ملنا چاہئے۔چیئرمین کمیٹی حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بجلی اور گیس پر سبسڈی دی جاتی ہے لیکن حاجیوں کو نہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ رواں سال حج اخراجات کم کرکے ڈھائی لاکھ روپے کردیئے۔ وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے کہا کہ سعودی حکام نے پاکستانی حاجیوں کیلئے کھانے کی شرط ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے، اس سال 20 ہزار روپے فی حاجی واپس کئے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں