’داڑھی والے دہشتگردوں سے خبر دار رہیں“ چین میں پوسٹر لگ گئے
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے ایک جنوبی شہر میں دہشت گردوں کے بارے میں انتباہی پوسٹرلگادیئے گئے ہیں اور داڑھی والے دہشت گردوں کی مدد کرنے والے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ پوسٹر جنوب وسطی علاقے گوانگشی کے لیعو شہر میں عوامی مقامات پر دیکھے جاسکتے ہیں اور ایک مقامی بلاگرلیعو لاوائی نے ان کی نشاندہی کی ہے۔ بلاگر کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹر غیر مہذبانہ اور نسل پرستانہ ہیں کیونکہ ان میں سنکیانگ صوبے کے یغور افراد کا عام فہم تاثر بطور دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔ گوانگشی کے ہمسایہ علاقے گوانگ ڈونگ میں حکام نے حال ہی میں دہشت گردوں کے بارے میں معلومات دینے والوں کے لئے 80 ہزار امریکی ڈالر تک کا انعام رکھا تھا۔واضح رہے کہ یغور افراد زیادہ تر مسلمان ہیں اورخود کو وسطی ایشیا سے قریب تر تصور کرتے ہیں۔