کراچی: سبزی کی دکان پر ملزمان کی فائرنگ،3افراد زخمی
کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک )شہر قائد کے علاقے صدر میں دکان پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کی غرض سے سبزی کی دوکان پر آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سبزی فروش، سبزی لینے آنے والا جاوید اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے پریڈی سٹریٹ پر ٹائر جلائے اور ٹریفک بلاک کردی۔