باجوڑ ایجنسی : دہشت گردوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

باجوڑ ایجنسی : دہشت گردوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں
باجوڑ ایجنسی : دہشت گردوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

  

خار(ما نیٹرنگ ڈیسک ) باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، دوسری جانب دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے بھر پور مشترکہ آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں مقیم ماموند قبائلیوں نے جرگے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک بڑے لشکر کی تیاری شروع کردی گئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف تربیت دینے والے قبائیلی لشکر میں پاک فوج، پولیٹیکل انتظامیہ، امن کمیٹیاں اور قومی لشکر کے اہل کار شامل ہیں جو مشترکہ حکمت عملی کے تحت سرچ آپریشن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں ماموند قبائل نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

مزید : دفاع وطن