سائبر ورلڈ میں مجرموں کا نیا ہتھیار سامنے آگیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سائبر کرائم کی دنیا میں ایک خطرناک وائرس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔یہ وائرس سسٹم اور ذاتیں فائلیں 'لاک' کر دیتا ہے اور پھر فائلوں کی بازیابی کیلئے تاوان چکانا پڑتا ہے۔ جدید دنیا کے جرائم بھی جدید ہیں، اب سب آن لائن ہی ہوجاتا ہے، وائرس آتا ہے اور گھر بیٹھے مشکل کھڑی کردیتا ہے۔ سائبرکرائم کی دنیا ایک نیا وائرس ’کرپٹو لاکر ‘ ہلچل مچارہا ہے۔یہ وائرس آپ کے سسٹم اور فائلوں کو لاک کرکے تاوان طلب کرتا ہے اور اب تک چار لاکھ فائلیں اس وائرس کا شکار ہوچکی ہیںجن میں سے اکثریت امریکیوں پر مشتمل ہے،3،3سو ڈالر تاوان ادا ہونے پر فائلوں کی خلاصی ہوئی۔ ’کرپٹو لاکر وائرس‘ کے ذریعے جرائم پیشہ افراداب تک چالیس لاکھ ڈالر سمیت چکے ہیں۔