ایرانی فوج فحاشی کیخلاف میدان میں آگئی

ایرانی فوج فحاشی کیخلاف میدان میں آگئی
ایرانی فوج فحاشی کیخلاف میدان میں آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ وہ ملک میں بے پردگی اور اخلاقی و ثقافتی بے راہ روی کے بڑھتے رجحان کے خلاف بھرپور جنگ کرے گی جبکہ چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی نازیبا فوٹیج چلانے سے گریز کریں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کے ملک کے خلاف طاغوت نے کئی قسم کی جنگیں برپا کررکھی ہیں، ان میں ایک جنگ اخلاقی بے راہ روی کو عام کرنا ہے۔ فوج اس جنگ کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرے گی ۔ مسلح افواج نے واضح الفاظ میں حجاب کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس