راولپنڈی: زرعی یونیورسٹی میں فائرنگ ، طالبہ جاں بحق

راولپنڈی: زرعی یونیورسٹی میں فائرنگ ، طالبہ جاں بحق
راولپنڈی: زرعی یونیورسٹی میں فائرنگ ، طالبہ جاں بحق

  

راولپنڈی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) بارانی زرعی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے بی ایس سی کمپیوٹر سائسنز کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی زرعی بارانی یونی ورسٹی کی بی ایس سی کمپیوٹر سائنسز کی طالبہ سائرہ نوید کلاسز لینے کے بعد اپنی دیگر دوستوں کے ہمراہ یونیورسٹی سے باہر آ رہی تھی کہ پہلے سے گھات لگائے شعیب نامی ملزم نے سائرہ کو للکارا اور پھر اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں بھگڈر مچ گئی جس کے باعث انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام دروازے فوری طور پر بند کردیئے۔پولیس کے مطابق ملزم شعیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مقتولہ کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جاسکے گا۔

مزید : راولپنڈی