عراق: فوج نے تکریت کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا، سلیم الجبوری نئے سپیکر منتخب ہوگئے

عراق: فوج نے تکریت کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا، سلیم الجبوری نئے سپیکر ...
عراق: فوج نے تکریت کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا، سلیم الجبوری نئے سپیکر منتخب ہوگئے

  

بغداد (ویب ڈیسک) عراقی فوج نے صوبہ تکریت میں پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد سرکاری تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فورسز نے حالیہ کارروائی کے دوران تکریت میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ صوبہ صلاح الدین کے گورنر عبداللہ زبیری نے کہا ہے کہ فوج نے تکریت کو عسکریت پسندوں سے آزاد کراکرشہر کے جنوبی حصے میں سرکاری تنصیبات کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے، فوج نے تکریت میں فوجی آپریشن کا آغاز دو ہفتے قبل کیا تھا۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ نے سلیم الجبوری کو نیا سپیکر منتخب کرلیا۔ سلیم الجبوری کا تعلق صوبہ دیالہ سے ہے، انہیں 194 ووٹ ملے جبکہ 273 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ واضح رہے کہ مسلسل دوسیشنز کے باوجود سپیکر کے انتخاب میں ناکامی پر پارلیمنٹ کے ارکان کو آیت اللہ علی السیستانی اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا تھا۔ سنی العقیدہ سلیم الجبوری کا اعتدال پسند رہنما سمجھا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی