راکٹ حملوں سے بچانیوالی موبائل ایپلی کیشن متعارف

راکٹ حملوں سے بچانیوالی موبائل ایپلی کیشن متعارف
راکٹ حملوں سے بچانیوالی موبائل ایپلی کیشن متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی ماہرین نے فضائی کارروائی کے جواب میں ممکنہ طورپر غزہ سے فائر کیے جانے والے راکٹوں سے بچنے کے لیے ایک موبائل فون ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس کے ذریعے فوری طور پر راکٹوں کے چلنے کی اطلاع فون صارفین تک پہنچ سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں راکٹ حملوں میں اب تک ایک یہودی ماراجاچکاہے اور ان راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے متعارف کرائی جانیوالی ایپلی کیشن راکٹ چلنے کے فوری بعد اسرائیلی علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوجاتے ہیں،پھر راکٹ کے ہدف علاقے میں یہودیوں کے پاس محفوظ کمروں اور بم پروف جگہوں میں چھپنے کے لیے پندرہ سے نوے سیکنڈز کا وقت ہوتا ہے۔
پہلے تو اسرائیلی فوج ہی سائرن بجاتی ہے لیکن اب ریڈ الرٹ کے نام سے بہت سے اسرائیلیوں نے اپنے موبائل فونز پر ایک ایپلی کیشن کو ڈاو¿ن لوڈ کر لیا ہے،یہ بھی غزہ سے آنے والے راکٹوں کے بارے میں خبردار کرتی ہے۔
ایپلی کیشن کے معاون تیارکنندہ نے کہاہے کہ ابتدائی طور پر تو جنوبی اسرائیل میں رہنے والے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے،یہ نہیں سوچاتھاکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں رہنے والے لوگوں کی مدد بھی کرنا پڑے گی۔