عراق میں سعودی ، ترک اور قطر کی مصنوعات پر پابندی عائد

عراق میں سعودی ، ترک اور قطر کی مصنوعات پر پابندی عائد
عراق میں سعودی ، ترک اور قطر کی مصنوعات پر پابندی عائد

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر نجف کی ضلعی انتطامیہ نے سعودی عرب، ترکی اور قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے تینوں ممالک کی مصنوعات کی اپنے ہاں خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق نجف کی ضلعی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کیا گیا ہے کہ انقرہ، ریاض اور دوحہ عراق میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے نجف اشرف کی ضلعی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بازاروں میں ان تینوں ملکوں کی مصنوعات پر پابندی کو یقینی بنائیں۔

نجف اشرف کے پولیس چیف نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ سیکیورٹی حکام ضلع بھر میں سعودی عرب، قطر اور ترکی کی مصنوعات کی خرید و فروخت پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیںلیکن دوست اور عراق کی مدد کرنے والے ملکوں کی مصنوعات پر کوئی پابندی نہیں ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے منفی کردار کی وجہ سے نجف میں ان کی مصنوعات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی