وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، یوم علی پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، یوم علی پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، یوم علی پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے یوم علی پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے اور 12 ہزار پولیس اہلکاروں کو جلوسوں کی سیکیورٹی پر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے دوران کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کا جائزہ بھی لیا گیا اور وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی اداروں کو بلاتفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں یوم علی کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ اس موقع پر پاک آرمی بھی سٹینڈ بائی ہو گی جو ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی سنبھالے گی۔

مزید : کراچی