کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 500 افراد گرفتار

کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 500 افراد گرفتار
کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 500 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے تعلق کے شبے میں 500 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ان افراد کے خلاف تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کاررائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ گرفتاریاں صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 300 سے زائد ہے جن میں سے سب سے زیادہ افراد بہاولپور سے گرفتار کئے گئے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے بعد سب سے زیادہ گرفتاریاں کراچی میں ہوئیں جن کی تعداد 100 سے زیادہ ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 150 کے لگ بھگ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔