بھارتی فورسز کی چناب رینجرز کی چوکی پر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فورسز کی چناب رینجرز کی چوکی پر بلااشتعال فائرنگ
بھارتی فورسز کی چناب رینجرز کی چوکی پر بلااشتعال فائرنگ

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سرحدی فوج نے چھرواہ سیکٹر پر پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستان رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چھرواہ سیکٹر میں چناب رینجرز کی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم اس واقعے کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ چناب رینجرز کے جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فورسز کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں