حکومت کا 14 اگست کو ڈی چوک میں فوجی پریڈ کرانے کافیصلہ

حکومت کا 14 اگست کو ڈی چوک میں فوجی پریڈ کرانے کافیصلہ
حکومت کا 14 اگست کو ڈی چوک میں فوجی پریڈ کرانے کافیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے جشن آزادی کے موقع پر پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر پہلی بار فوجی پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جشن آبادی کی دو ہفتے جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہو گا جبکہ تاریخ میں پہلی بار 14 اگست کے روز پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر ڈی چوک میں پاک فوج کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا جائے گا جس میں وزیراعظم اور آرمی چیف، صدر مملکت ممنون حسین، وفاقی کابینہ کے ارکان، مسلح افواج کے سربراہان، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور سفیران سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی، وزیراعظم نواز شریف اس موقع پر پاکستان کا پرچم بھی لہرائیں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پریڈ کا مقصد آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی ہوگاجبکہ دیگر تقریبات میں فوج کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقد کی جاتی تھی تاہم وفاقی حکومت نے اس بار مرکزی تقریب بھی پارلیمینٹ ہائوس کے باہر ڈی چوک پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں