امریکی کو تربوز پر خنجر کے وار کرنے پر جیل

امریکی کو تربوز پر خنجر کے وار کرنے پر جیل
امریکی کو تربوز پر خنجر کے وار کرنے پر جیل

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) امریکہ میں عدالت نے ایک شخص کو تربوز پر خنجر کے پے درپے وار کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنا دی ہے۔ انچاس سالہ کارمن کو یہ سزا اس کی بیوی کی شکایت کے بعد الزامات ثابت ہونے پر سنائی گئی۔ کارمن کی بیوی کیرل نے اپنے خاوند کے ٹول بکس میں چرس پڑی دیکھی تو اس کی تصاویر بنالیں اور پولیس کو اطلاع کردی۔ جب تک پولیس آئی تو کارمن ٹول بکس غائب کرچکا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے اسے گرفتار نہ کیا۔ کیرل کا کہنا ہے کہ کارمن کو اس پر شدید غصہ تھا اور اس روز جب وہ باہر سے گھر واپس آئی تو باورچی خانے میں کاﺅنٹر پر ایک تربوز پڑا تھا جس میں ایک بڑا خنجر گھونپ دیا گیا تھا۔ ابھی وہ اس منظر کو دیکھ ہی رہی تھی کہ کارمن غصے کی حالت میں باورچی خانے میں داخل ہوا اور وحشیوں کی طرح تربوز پر خنجر کے وار کرتے ہوئے اسے ٹکڑوں میں تقسیم کردیا۔ کیرل نے اس منظر کی بھی تصویر بنا کر پولیس کو بلا لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کارمن کا رویہ جارحانہ اور خطرناک تھا لہٰذا اسے جیل جانا پڑے گا۔

مزید : تفریح