خشک میوہ جات کریں دل کومضبوط

خشک میوہ جات کریں دل کومضبوط
خشک میوہ جات کریں دل کومضبوط

  

سان فرانسسکو(بیورونیوز ) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ گری دار (خشک) میوہ جات کھانے سے امراض قلب کے خطرات میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ شکر سے بھرپور دیگر غذاﺅں کے بجائے مونگ پھلی، کاجو اور اخروٹ کھانے سے زندگی کو خطرات لاحق کرنے والے امراض قلب میں 30 فیصد تک کمی ہو جاتی ہے۔ اس نئی تحقیق کے خالق امریکن اور چینی سائنسدان ہے۔ امریکن جنرل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے لئے سائنسدانوں نے پہلے ہونے والی 18تحقیقات، 12ہزار ذیابطیس، 15ہزار دل کے مریضوں اور 50ہزار نعشوں کو اپنے مطالعہ کا حصہ بنایا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ گری دار میوہ جات کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں، ان میں 28سے 29فیصد تک دل کے امراض کا خطرہ کم اورنتیجتاً 17فیصد تک اس بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات فیٹی ایسڈ، وٹامنز، منرلز سمیت دیگر نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو اکٹھے مل کر کام کرتے ہوئے انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ گری دار میوہ جات کے استعمال سے دل کے امراض کی وجہ سے ہونے والی قبل از وقت شرح اموات میں 11فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت