مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے120افراد بازیاب

مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے120افراد بازیاب
مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے120افراد بازیاب

  

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)مدرسے میں 120افراد کو زنجیروں سے باندھ کر قید میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،پولیس نے چھاپہ مار کر قید افراد کو بازیاب کرا لیاہے۔ ایس ایچ او ہری پور کے مطابق ابتدائی تفتیش میں مدرسے کے مالک اور انتظامیہ کے دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ مدرسے میں منشیات چھڑانے کے لئے علاج گاہ قائم ہے اور باندھے گئے افراد کو منشیات چھڑانے اور ان کا علاج کرنے کے لئے قید میں رکھا گیا تھااور اس کے متعلق قید میں رکھے میں رکھے گئے تمام افراد کے لواحقین کو علم ہے اور انہوں نے خود علاج کی غرض سے ان تمام افراد کو یہاں بھجوایا ہے ۔ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسے سے بازیاب کرائے گئے تمام افراد کے ورثاءکو اطلاع کر دی گئی ہے اور ان کی بات سننے کے بعد انہی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید : ہری پور /اہم خبریں