جان بچ گئی، قومی کرکٹرز کو جاری ٹیکس وصولی کے نوٹسز واپس ہو گئے

جان بچ گئی، قومی کرکٹرز کو جاری ٹیکس وصولی کے نوٹسز واپس ہو گئے
جان بچ گئی، قومی کرکٹرز کو جاری ٹیکس وصولی کے نوٹسز واپس ہو گئے
کیپشن: Misbah Ul Haq

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کی وصولی کیلئے بھیجے گئے نوٹس واپس لے لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات رنگ لے آئی ہے اور ایف بی آر نے قومی کرکٹرز مصباح الحق،محمد حفیظ،عمر اکمل اور اظہر علی کو جاری کئے گئے ٹیکس وصولی کے نوٹسز واپس لے لئے ہیں اور کرکٹر عمر اکمل کے منجمد کئے گئے بینک اکائونٹس کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کے لئے نوٹس جاری کئے تھے جس میں کپتان مصباح الحق کو 39، محمد حفیظ 36، عمر اکمل 26 اور اظہر علی کو 25 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد مصباح الحق نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے ایف بی آر سے معاملات طے کرانے کی درخواست کی تھی۔ کپتان مصباح الحق کی یہ ملاقات رنگ لے آئی ہے اور ایف بی آر نے نوٹسز واپس لے لئے ہیں۔

مزید :

کھیل -