عید کے بعد فیصلہ کن راﺅنڈ ہوگا:شیخ رشید،ن لیگ فوج کو سیاست میں ملوث نہ کرے:چوہدری شجاعت

عید کے بعد فیصلہ کن راﺅنڈ ہوگا:شیخ رشید،ن لیگ فوج کو سیاست میں ملوث نہ ...
عید کے بعد فیصلہ کن راﺅنڈ ہوگا:شیخ رشید،ن لیگ فوج کو سیاست میں ملوث نہ کرے:چوہدری شجاعت

  

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید کے بعد فیصلہ کن راﺅنڈ ہو گا، جلد حکومت سے نجات کی تاریخ کا اعلان کریں گے جبکہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث نہ کرے ۔ مسلم لیگ ق کے رہنماﺅں چوہدری شجاعت ، چوہدری پرویز الٰہی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی ہے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ طاہرالقادری سے ملاقات میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں ،وہ دن دور نہیں جب عوام انقلاب کی خوشخبری سنیں گے۔انہوں نے عوام اور سیاسی رہنماﺅں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اور جمہوریت کے لئے تمام لوگ اکٹھے ہو جائیں، جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے لیکن انقلاب مارچ کے لئے سب کو اکٹھا ہونا چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ انقلاب اس ظلم کے خلاف ہے جو ماڈل ٹاﺅن میں ہوا تھا۔جب سے پاکستان بنا ہے کبھی14اگست کو پریڈ نہیں ہوئی،پریڈ 14اگست کو نہیں23 مارچ کو ہوتی ہے، انہوں نے سوال کیا کہ پچھلے10سال سے 14اگست کی تقریب کنونشن سنٹر میں ہو رہی ہے تو اس سال حکومت کیوں ڈی چوک میں تقریبات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث نہ کرے14اگست کو آرمی چیف کے ڈی چوک آنے سے نئی روایت جنم لے گی ۔ اس مو قع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انقلابی مارچ کے لئے سب کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں