چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،2جوان زخمی

چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،2جوان زخمی
چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،2جوان زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ کے قریب چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے ۔عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر بلا اشتعال فائرنگ یہ آج دوسرا واقعہ ہے آج دن میں بھی بھارت کی سرحدی فوج نے چارواہ سیکٹر میںپاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی تاہم اس وقت کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا تھا ۔ چناب رینجرز کے جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فورسز کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں