دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لاہور،کراچی میں بھی آپریشن ہو گا:عبدالقادر بلوچ

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لاہور،کراچی میں بھی آپریشن ہو گا:عبدالقادر بلوچ
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لاہور،کراچی میں بھی آپریشن ہو گا:عبدالقادر بلوچ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن صرف شمالی وزیرستان میں ہی نہیں بلکہ ساتوں ایجنسیوں سمیت لاہور اور کراچی میں بھی ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فوجی آپریشن کے معاملے میں احتیاط اور پوشیدگی بہت ضروری ہوتی ہے، اگر ہم پہلے ہی شمالی وزیرستان سے لوگوں کو نکالنے لگتے تو سب کو پتا چل جاتا کہ آپریشن شروع ہونےوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن صرف شمالی وزیرستان میں ہی نہیں بلکہ ساتوں ایجنسیوں سمیت لاہور اور کراچی میں بھی ہوگا۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے اوراس کے لئے 29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ عمران خان متاثرین کے لئے 20 ارب روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کو فی خاندان 20 ہزار اور صوبائی حکومت 5 ہزار کا عید پیکج بھی فراہم کررہی ہے۔

مزید : لاہور