امدادکے نام پر مغربی ممالک افریقہ کو لوٹنے لگے

امدادکے نام پر مغربی ممالک افریقہ کو لوٹنے لگے
امدادکے نام پر مغربی ممالک افریقہ کو لوٹنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم (نیوز ڈیسک) افریقہ کو دنیا کا غریب ترین براعظم کہا جاتا ہے اور مغربی ممالک ہر وقت افریقی ممالک کیلئے ہمدردی اور مالی مدد کا ڈھنڈورا پیٹتے رہتے ہیں لیکن بین الاقوامی این جی اوز نے انکشاف کیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ امیر مغربی ممالک افریقہ کو جتنی مدد اور قرضے دیتے ہیں اس سے کئی گنا زیادہ ہر سال لوٹ رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق برطانیہ اور امریکہ سمیت مختلف مغربی ممالک ہر سال ٹیکس چوری اور ناجائز منافعوں کی صورت میں افریقی ممالک سے 60 ارب ڈالر لوٹتے ہیں۔ غریب افریقی ممالک کو دئیے جانے والے سالانہ قرضوں اور دیگر امداد کی مقدار 134 ارب ڈالر ہے جبکہ ان ملکوں کی جو دولت واپس مغربی ممالک میں جاتی ہے وہ192 ارب ڈالر ہے۔ مغربی ممالک افریقی ممالک کی دولت مختلف صورتوں میں لوٹ رہے ہیں جس میں سالانہ قرضوں کی واپسی 21 ارب ڈالر، مغربی کمپنیوں کا منافع 46.3 ارب ڈالر، غیر قانونی رقوم کا تبدالہ 35.3 ارب ڈالر اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے نام پر 26 ارب ڈالر سالانہ لوٹے جاتے ہیں۔ مغربی اور افریقی این جی اوز کے گروپ کا کہنا ہے کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ مغربی ممالک افریقہ کی مدد کررہے ہیں بلکہ حقیقت میں وہ مدد کی آڑ میں افریقہ کو لوٹ رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -