کمپیوٹر میں ’ماﺅس‘ کا استعمال جلد ختم ہونے کو ہے

کمپیوٹر میں ’ماﺅس‘ کا استعمال جلد ختم ہونے کو ہے
کمپیوٹر میں ’ماﺅس‘ کا استعمال جلد ختم ہونے کو ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کیلئے ماﺅس کا استعمال بہت ضروری ہے اور یہ چھوٹا سا آلہ کمپیوٹر کا لازمی حصہ ہے مگر اب سائنسدانوں نے بازو کے گرد پہنا جانے والا ایک ایسا کڑا (Band) تیار کرلیا ہے جو ہاتھ کے اشاروں سے ہی کمپیوٹر کو کنٹرول کرے گا اور ماﺅس کی ضرور ختم کردے گا۔ مایو (Myo) نامی اس جدید رسٹ بینڈ (Wrist Band) کو تھیلمک لیبز نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس کڑے کے اندر ہاتھ کی حرکت کو ریکارڈ کرنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی صلاحیت ہے۔ یعنی اگر آپ ہاتھ کو دائیں یا بائیں حرکت دیں گے تو سکرین پر پوائنٹر بھی دائیں بائیں حرکت کرے گا اسی طرح چٹکی بجا کر یا دیگر اسی قسم کی حرکات سے ونڈوز کو بند کرنے یا کھولنے کا کام بھی کیا جاسکے گا۔ اس کڑے کے اندر ایک پروسیسر بھی ہوگا اور یہ کمپیوٹر کے ساتھ بلوٹوتھ کے ذریعے رابطہ کرے گا۔ اسے USB کی مدد سے چارج کیا جاسکے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ماﺅس کی چھٹی کروانے والا یہ کڑا اس سال ستمبر میں فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت 149 ڈالر ہوگی۔