شادی کی تقریب میں دلہن سابقہ محبوب کے ساتھ فرار

شادی کی تقریب میں دلہن سابقہ محبوب کے ساتھ فرار
شادی کی تقریب میں دلہن سابقہ محبوب کے ساتھ فرار

  

شنگھائی (نیوز ڈیسک) چین میں ایک بے رحم دلہن شادی کی تقریب کے دوران ہی دولہے اور مہمانوں کو ہکا بکا چھوڑ کر اپنے سابقہ محبوب کے ساتھ فرار ہوگئی۔ دلہا شائی اور دلہن فینگ کی ملاقات تقریباًایک ماہ قبل ہوئی تھی اور یہ ملاقات جلد ہی محبت میں بدل گئی اور بات شادی تک پہنچ گئی۔ شائی نے شادی کی تقریبات دھوم دھوم سے منعقد کرنے کیلئے بھاری اخراجات کئے اور سینکڑوں مہمانوں کو مدعو کیا۔ لیکن دلہن نے ایک عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے تقریب میں اپنے سابقہ محبوب کو بھی مدعو کرلیا۔ تقریب کے دوران اتفاق سے دولہا اور سابقہ محبوب کے درمیان کشیدگی بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی۔ جب گالم گلوچ عروج پر تھا تو دولہا یہ دیکھ کر شدید صدمے سے دوچا ہوگیا کہ دلہن اس کی بجائے سابقہ محبوب کا ساتھ دے رہی تھی۔ جب دولہا نے اس بات پر دونوں کو بیک وقت تنقید کا نشانہ بنایا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ دلہن اپنے سابقہ محبوب کے ساتھ آناً فاناً تقریب سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہوگئی۔ دولہا اور مہمان کچھ دیر تک تو ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے اور اس کے بعد سبھی اپنے اپنے گھروں کو رخصت ہوگئے۔ دل شکستہ دولہے نے عدالت سے دلہن کی شکایت کرتے ہوئے ذہنی صدمے اور شادی کے اخراجات کے ہرجانے کے طورپر دلہن سے 88000 یوان (چینی کرنسی) طلب کرلئے۔ عدالت نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد دلہن کو حکم دیا کہ وہ دل جلے دولہا کو 30,000 یوان فوری ادا کرے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس