لوگوں کو قتل کرکے ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے والا جوڑا

لوگوں کو قتل کرکے ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے والا جوڑا
لوگوں کو قتل کرکے ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے والا جوڑا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)امریکہ میں فحش فلموں کی ایک اداکارہ اور اس کے دوست کو شہوت انگیزی کی خاطر قتل کرنے کے جرم میں بالترتیب 40سال اور عمر قید کی سزا سنائی گئی اور ان کی خوفناک زندگی کو اب ایک ٹی وی سیریل کی شکل دی جارہی ہے۔”سنیپڈ:کلرکپلز “نامی ٹی و ی سیریل میں فحش اداکارہ امینڈا لوگ اور اس کے دوست جیسن انیڈریوز کے جرائم اور ان جیسے دیگر جوڑوں کے ملتے جلتے جرائم کو دکھایا جائے گا امنیڈا اورجیسن نے 41 سالہ ڈینس کو محض اس لئے قتل کر دیا تھا کہ انہیں اس سے جنسی تحریک ملی اور انہیں قتل کرنا شہوت انگیز محسوس ہوتا تھا۔ گرفتاری کے بعد امینڈا نے مئوقف اختیار کیا کہ یہ جرم اس کے دوست جیسن نے کیا تھا اور وہ اس میں شریک نہیں تھی لیکن تحقیق سے ثابت ہو گیا کہ دونوں قتل میں ملوث تھے۔عدالت نے امینڈا کو 40سال جبکہ جیسن کو عمر قید کی سزا سنائی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس