فرانس میں اسرائیل مخالف ریلی پر غنڈوں کا حملہ

فرانس میں اسرائیل مخالف ریلی پر غنڈوں کا حملہ
فرانس میں اسرائیل مخالف ریلی پر غنڈوں کا حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) ایک طرف اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری طرف مغربی ممالک میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا ہے۔ فرانس میںاسرائیل کے خلاف مسلمانوں کی طرف سے پرامن مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ہیں لیکن اسرائیلی غنڈوں نے پر امن مظاہرین کو حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت پیرس میں سینکڑوں یہودی غنڈے آہنی سلاختوں سے لیس ہوکر پرامن مظاہرین پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ یہ غنڈے فلسطینیوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز نعرے بھی لگارہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اسرائیل کی حمایت میں نکلنے والے غنڈوں نے فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے پرامن مظاہرین کو کھلے عام حملوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا لیکن فرانسیسی پولیس نے ان میں کسی ایک کو بھی ہاتھ تک نہیں لگایا۔ جبکہ متعدد مظاہرین کو اسرائیلی عبادت گاہ پر حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ اس کھلم کھلا بدمعاشی کے باوجود فرانس میں مقیم یہودی اپنی مظلومیت کا رونا روتے رہتے ہیں۔