مکھیوں سے نجات کے آسان طریقے

مکھیوں سے نجات کے آسان طریقے
مکھیوں سے نجات کے آسان طریقے

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک) گرمی کا موسم آتے ہی مکھیاں ہر طرف بھنبھنا شروع کر دیتی ہیں اور لاکھ کوشش کے باوجود ان سے جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔یہ مکھیاں صرف ہمیں تنگ ہی نہیں کرتیں بلکہ بیماریاں بھی پھیلاتی ہیں۔لہٰذا ان سے نجات کیلئے آپ یہ آسان ٹوٹکے ضرور استعمال کریں۔

لوینڈر: اس پورے کو خشک حالت میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا بہتر نتائج کے لئے لوینڈر کا تیل استعمال کریں۔ تیل کے چند قطرے ایک کاغذ پر گرا کر کاغذ کو ایک کھلی کھڑکی کے پاس لٹکا دیں ۔مکھیاں غائب ہونا شروع کرہو جائیگی۔

فلائی پیپر فلائی پیپر مکھیوں کو پکڑنے کا سادہ سا طریقہ ہے جو بازار سے ربن یا ٹیپ کی صورت میں دستیاب ہوتا ہے اور آپ اسے قدرتی انداز میں گھر پر بھی بنا سکتے ہیں اس کے لئے کاغذ کے لمبے ٹکڑے کاٹ کر انہیں چینی اور کسی سیرپ کے آمیزے میں بھگو کر رکھیں اب ان ٹکڑوں کو دھاگے کی مدد سے گھر کے مختلف مقامات پر لٹکا دیں ان پر بیٹھنے والی مکھیاں ہمیشہ کے لئے ان کے ساتھ چپک جائیں گی

پانی کے تھیلے: اگر آپ پلاسٹک کے تھیلوں کو نصف بھر کر دروازوں یا کھڑکیوں کے ساتھ لٹکا دیں تو مکھیاں داخل نہیں ہونگی ۔

مکھیوں کا قید خانہ : کسی ڈبہ میں مکھیوں کی مرغوب غذا رکھ کر اس کے ڈھکن میں باریک سوراخ کر کے ڈھکن بند کر دیں ۔مکھیاں اس کے اندر جائیں گی مگر باہر نہیں آسکیں گی ۔

لونگ: لونگ کے کچھ دانے کسی تھیلی میں ڈال کر لٹکا ئیں یا دوسری صورت میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والے لے لیکوئڈ یا سپرے وغیرہ میں لونگ کا تیل شامل کریں مکھیاں خود ہی بھاگ جائیں گی۔

مزید : تعلیم و صحت